yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تبدیلی اب مخالفین کی صفوں میں گھس گئی

Web Editor August 13, 2018 1 min read
The change now entered in the rows of the opponents
Share this:

لاہور: پنجاب کے سابق گورنر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود نے کہاہے کہ عمران خان کو کام نہ کرنے دینے کا بہانہ نہیں بنانے دینگے ۔پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی حکومت کو گرنے نہیں دیگی اگر گرے گی تو اسے سہارا دینگے لیکن اب وہ ہمیں نیا پاکستان بنا کر دکھائیں۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنی کور کمیٹی میں فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران کو کام نہ کرنے دینے کا بہانہ نہیں بنانے دینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قو م کو بہت سی امیدیں دی ہیں ہم تو چاہتے ہیں کہ وہ نیا پاکستان بنا کر اور چلا کر دکھائیں مگر مجھے لگتا ہے کہ بے رونقی رہے گی اور اس بنا پر عوام میں مایوسی پھیلے گی۔ آزاد جیتنے والے آزاد بینچوں پر بیٹھتے ، غلام نہ بنتے ۔ لوگوں نے انہیں سیاسی جماعتوں کے مقابلے آزاد حیثیت میں منتخب کیا اور انہوں نے غلام بننے میں دیر نہ لگائی۔ اس بنا پر اہل سیاست کی عزت و تکریم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کا نعرہ بہت خوش کن تھا لیکن جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والے تو چند روز بھی اس پر قائم نہ رہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ قابل عمل ہو اور پھر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتنے والوں کو اس پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ عمران خان نے اپوزیشن اور اپنے سیاسی مخالفین سے جو سلوک روا رکھا وہ اب اپوزیشن کو نہیں رکھنا چاہیے ۔ سوار اپنی سواری کی قوت پہچانتا ہے مگر پنجاب جیسے بڑے صوبے کیلئے انہیں سوار نہیں مل رہا۔

جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پر ارکان کو ہدایات دیں گے ،دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ، شاہ محمود قریشی نے ارکان کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر بریفنگ دی ، ارکان نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ، آن لائن کے مطابق عمران خان کی نجی مصروفیات کے باعث اتوار کو تحریک انساف کا مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ، ادھر تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نامزدوزیراعلیٰ محمود خان ، عاطف خان سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے ، نامزدوزیر اعلیٰ نے کہا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے مشاورت جاری ہے کرپشن سے پاک حکومت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، پہلے مرحلے میں مختصر کابینہ بنائی جائے گی ، صوبے میں عمران خان کے نظریے کے مطابق کام کریں گے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی نے نامزد وزیر اعلیٰ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Work servants should be acquire in JIT for case investigation
Previous Post کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی میں کام کے بندے چاہئیں
Next Post Afghan special forces sent to bolster threatened city defenses
Afghan special forces sent to bolster threatened city defenses

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.