yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سڑک پر سی وی بانٹنے والے نوجوان کو صرف دو دن میں ملازمت مل گئی

Web Editor July 10, 2018 1 min read
The young man got a job in just two days to CV distributors on the road
Share this:

لندن: برطانیہ میں ایک نوجوان نے 100 اداروں کو ملازمت کےلیے اپنی سی وی ای میل کی لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا، اس کے بعد اس نے مصروف ریلوے اسٹیشن پر لوگوں میں اپنا سی وی تقسیم کیا جس کے صرف دو دن بعد انہیں ملازمت کی پیشکش ہوگئی۔

شمال مشرقی لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران حسین نے درجنوں کمپنیوں کو ای میل کے ذریعے اپنا سی وی بھیجا لیکن انہیں کسی ایک ادارے نے بھی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد کامران نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا اور روزانہ صبح ساڑھے پانچ بجے بیدار ہوکر لیورپورل اسٹیشن جاتے۔ پہلے روز انہوں نے صبح ساڑھے سات بجے تک اپنی سی وی کی 35 کاپیاں لوگوں میں تقسیم کردیں۔

انہوں نے اپنے ساتھ ایک کاغذ پر لکھ رکھا تھا ’ایک پرجوش اکاؤنٹنٹ، بنیادی سطح کی ملازمت کا متلاشی۔‘ جس کسی نے بھی کامران سے سی وی مانگا انہوں نے اسے دیا۔ اسی روز لنچ کے بعد وہ دوبارہ اسٹیشن گئے اور ان کے پاس صرف چار کاپیاں سی وی کی بچیں اور لوگوں نے اسی دن انہیں نوکری کی پیشکش شروع کردی۔

اگلے روز انہیں انٹرویو کال آگئی اور اب وہ ایک ادارے میں ملازمت کررہے ہیں۔

21 سالہ کامران نے اسے اپنی زندگی کا ایک انوکھا تجربہ بیان کیا ہے کیونکہ وہ کمپنیوں کی جانب سے جواب نہ پاکر بہت مایوس ہوچکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا اور وہاں ان میں دلچسپی لینے والوں میں سی وی کی کاپیاں تقسیم کیں اور ان کا یہ انوکھا طریقہ بہت کارگر ثابت ہوا۔

کئی لوگوں نے کامران سے بات بھی کی اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی آف کینٹ سے فارغ التحصیل ہیں انہوں نے اکاؤنٹنٹ اور فائنانس کی ڈگری لی ہے لیکن وہ بہت مشکل سے تعلیم حاصل کرپائے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ 100 جگہوں پر ملازمت کےلیے ای میل کرچکے تھے لیکن کہیں سے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

تاہم کامران نے اعتراف کیا کہ ان کے نمبر بہت کم آئے ہیں جو تھرڈ کلاس گریجویٹ کے زمرے میں آتے ہیں لیکن وہ 16 برس کی عمر میں ایک فرم میں موسمِ گرما کی انٹرنشپ کرچکے تھے۔ کامران نے بتایا کہ لوگوں سے رابطہ کرنے کے بعد اسی رات انہیں انٹرویو کے لیے بلاوا آگیا جو ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔

کامران کے مطابق کسی بھی ادارے میں روزانہ قابل ترین لوگوں کے سی وی آتے ہیں اور وہاں انہیں نظرانداز کردیا جاتا اور اسی وجہ سے وہ اس بھیڑ سے ہٹ کر ملازمت کےلیے نکلے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Supreme Court allowed Yousuf Raza Gilani to contest the election
Previous Post سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
Next Post بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار
Construction in Bani Gala & E-11 illegal declared

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.