وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری اورینج لائن ٹرین 22 ماہ لیٹ کرائی ہے ، نیازی لاکھ براچاہے کیا ہوتا ہے ، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ سے دشمنی میں عوام سے بھی دشمنی کی ، لاہور پیرس بن گیا ہے، احمد چیمہ نے دن رات کام کیا ہے ، وہ نیب کے پاس ہیں ، ان کے لئے تالیاں بجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نقصان پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرداری بھی مداری بن گیا ہے ، بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم نوالہ و ہم پیالہ، عمران خان تمہیں اب پتہ لگا ہے کہ میں کتنا خطرناک ہوں ، آگے آگے چلو میں بتاؤں گا کہ میں کتنا خطرناک ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین کا پہلا آزمائشی سفر انجن میں بیٹھ کرکیا، شہباز شریف ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک اورنج لائن ٹرین میں آئے، لاہورکے شہریوں کو آج 11کلو میٹر کے آزمائشی سفرکی سہولت مفت حاصل ہے۔








