yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

داغے گئے میزائل کا نشانہ شاہ سلمان تھے، حوثیوں کا دعویٰ

MH Kazmi December 20, 2017 1 min read
SHAH, SALMAN, AIMED, WITH, MISSILES, TODAY
Share this:

سعودی عرب نے یمن سے ریاض پر کیے گئے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کا نشانہ شاہ سلمان کی رہائش گاہ تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو گرا دیا تھا جبکہ حوثیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے شاہ سلمان کی سرکاری رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے ایران پر باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور ریاض نے حالیہ میزائل کو بھی ایرانی حوثیوں کے طور پر بیان کیا ہے۔ریاض میں گزشتہ روز 10 بج کر 50 منٹ پر اس وقت زور دار دھماکا سنا گیا، جب سعودی بجٹ کے پیش کیا جانے والا تھا، جس کا اعلان عام طور پر سعودی فرماں روا کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ یمامہ محل میں کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے حملے کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاض میں دھماکے کی آواز سنی اور دھویں کے بادل دیکھے۔ریاض میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں میں سے ایک تھومس کمپیکان نے کہا کہ میں دفتر میں تھا جب میں نے دھماکا سنا اور اس کے کچھ 30 سے 45 سیکنڈ کے بعد اگلی آواز سنی اور ہم نے سفید دھواں دیکھا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے حوثی باغیوں کے خلاف بنائے گئے سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المکیلی کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کا مقصد ریاض کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا تھا اور خدا کا شکر ہے کہ ہم نے اسے ریاض کے جنوبی حصے میں تباہ کیا گیا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی ملیشیا سمیت دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل کا استعمال خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ یہ حوثی باغیوں کی جانب سے دو ماہ میں ریاض پر دوسرا میزائل حملہ تھا۔دوسری جانب باغیوں کے سرکاری خبر رساں اداے المثیراہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ میزائل فورس نے ریاض کے یمامہ محل کے خلاف برکن( والکانو) ایچ 2 میزائل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ حوثیوں کی جانب سے 4 نومبر کو پہلے حملے میں ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی باغیوں نے خبردار کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ اس کے اتحادی متحدہ عرب امارات میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، سرحدی علاقوں اور کسی بھی خاص مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PAK, CHINA, TRADE, WILL, LED, TO, ECONOMIC, REVOLUTION, AFTER, EXCHANGING, OF, DOLLARS, WITH, YUWAN
Previous Post ’یوان‘ کے استعمال سے پاک-چین تجارت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
Next Post پنجاب میں ڈرون سے فصلوں کی نگرانی
PUNJAB, DRONE, TO, LOOKUP, THE, CROPS

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.