counter easy hit

زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ندیم خان

ویانا (محمد اکرم باجوہ) زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے اب پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا آغاز شروع ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک شازش کے تحت کرکٹ کو نقصان پنچایا گیا ہے۔

مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمت نہیں ہاری اور باہر کے ممالک میں کرکٹ کھیل کر پاکستان کے نام کو روشن کرتے رہے ۔ہم سب پاکستانی زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور زمبابوئے کرکٹ بورڈ نے بہت دلیرانہ فیصلہ کیا جس سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔اب ہم اُمید رکھتے ہیں کہ پاکستان میں ہوم سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔

Cricket Club Austria

Cricket Club Austria