counter easy hit

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے قربانیاں دیں ہیں،ذکا محی الدین

Zaka Mohiuddin

Zaka Mohiuddin

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنماراہنما ذکا محی الدین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن ایک حقیقت کا نام ہے اس کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کو دیکھا جائے توثابت ہوتا ہے کہ میان برادران اور کارکنان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے قربانیاں دیں ہیں جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مگر حالات ماضی جیسے نہیں رہے عوام سچ اور جھوٹ کی پہچان رکھتے ہیں اور کسی ٹوپی ڈرامے کو قبول نہیں کریں گے انشااللہبہت جلد پانامہ لیکس کا ڈرامہ بھی انجام کو پہنچے گا دووھ اور پانی الگ ہوجائے گا۔