counter easy hit

زینب قتل کیس؛ عمران علی کے خلاف جیل میں مقدمے کی سماعت کا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ننھی زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل عمران علی کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Zainab murder case; the trial verdict in the jail against Imran Aliمحکمہ داخلہ پنجاب نے قصور میں زینب سمیت بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ عمران علی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا ، جیل میں ملزم کے لئے خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کی مدد سے عمران علی پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھاسکے۔

دوسری جانب پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اور ملزم کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں اور زیادتی کے قتل میں ملوث ہے، جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قصور کے عمران علی عرف مانا پر 8 سالہ زینب سمیت کئی بچیوں کو اغوا کرکے انہیں زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے، ڈی این اے ٹیسٹ سے الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور ملزم نے بھی اپنے مکروہ افعال کا اعتراف بھی کیا ہے۔