counter easy hit

پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے سیاسی اندھے پن کا شکار ہیں، زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(عمیر بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے سیاسی اندھے پن کا شکار ہیں بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم مخالفین کی تمام افواہیں اور غلط فہمیاں دور کردے گی پارٹی کارکنان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ اور بلاول بھٹو زردواری کی قیادت پر یقین کھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام تنظیمیوں کے عہدیداران پارٹی کو فعال کرنے کیلئے محترک ہوجائیں غیر متحرک پارٹی عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں پارٹی میں کام نہ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں کارکنان بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں