counter easy hit

یوتھ پارلیمنٹ آزاد کشمیر” گلگت بلتستان” اسلام آباد چیپٹر کے وفد کا ایل او سی چکوٹھی کا دروہ

یوتھ پارلیمنٹ آزاد کشمیر” گلگت بلتستان” اسلام آباد چیپٹر کے وفد کا ایل او سی چکوٹھی کا دروہ

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) چکوٹھی “اوپی” خیلاں” اولڑاں “پاھل “کھوڑیاں” اپوند ” کے علاقے ایل او سی سے آئے ہوئے 60 خاندان سے ہیٹاں بالا یونیورسٹی میں لگائے گے کیمپ میں ملاقات کی
وفد میں چوہدری مراد علی “اشفاق یونس میر” فاطمہ انور” عمر اصف” راشد قریشی” عطار گل “اویس خان” مہتاب خان و دیگر شامل تھے۔
وفد کو انتظامیہ ھیٹاں بالا نے ایل او سی سے آئے ھوئے متاثرین کی تفصیلات بتائی جن میں 60 خاندان 383 افراد شامل ہیں ۔ جو ایل او سی پر فائرنگ ” شدید گولہ باری کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔
تقریباً نصف درجن کے قریب سول لوگ بھارتی گول بھاری سے زخمی ھوئے ہیں۔
متاثرین ایل او سی نے یوتھ پارلمینٹ کے وفد کو بتایآ ان کی پہلی ترجیحات امن ھے وہ چاھتے ہیں امن قائم ھو ۔ وہ گزشتہ 70 سالوں سے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ سے متاثر ہیں۔
اپنے بہت سارے پیاروں کی جان قربان کر چکے ہیں۔
متاثرین کا کہنا تھا ان کے گھر بھارتی فائرنگ سے تباہ ھو گے ہیں ۔ کچھ بیمار خواتین اور بزرگوں کو وہ ساتھ نہیں لا سکے جو ابھی بھی اپنے تبآہ شدہ گھروں میں پھنسے ھوئے ہیں۔
ھر طرف خوف کا ماحول ھے ” پوری رات فائرنگ کا تبادلہ جاری رھتا ہے۔
یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے متاثرین کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں یقین دلایا پوتھ پارلیمنٹ ان کی ھر طرح کی مدد کیلئے تیار ھے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
تاہم امن پہلی ترجیح ہے
جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں