counter easy hit

مصر کےیوسف ابراہیم نے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل شکواش چیمپئن شپ جیت لی

مصر کےیوسف ابراہیم نے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل شکواش چیمپئن شپ جیت لی
رپورٹ:اصغر علی مبارک۔۔۔۔۔مصر کے پلیئر نےتیرہویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی فائنل میچ میں مصر کے یوسف ابراہیم نے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کو شکست دے کر چمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔سکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔ چمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایران، مصر،ملائشیا، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال کے کھلاڑی مدمقابل رہے۔