counter easy hit

یونس خان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے

Younis reached the second position in the ICC Test rankings

Younis reached the second position in the ICC Test rankings

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

ابو ظہبی: ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار سینچری سکور کرنے والے یونس خان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 2009ء میں ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن پر رہنے والے یونس خان کی کافی عرصہ کے بعد بہترین پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، یونس خان 860 کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ کی چوتھی، کے ایس ویلمسن پانچویں، اے ایم رہانے چھٹی، اے سی ووگز ساتویں، اے بی ڈی ویلیرز آٹھویں، ڈی اے وارنر نویں اور پاکستانی کپتان مصباح الحق کی دسویں پوزیشن ہے۔
ٹیسٹ باؤلرز میں بھارتی گیند باز ایشون 900 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ڈیل سٹین 878 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جے ایم ایںڈرسن 861 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ہیراتھ چوتھی، براڈ اور یاسر شاہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website