counter easy hit

نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا

پورٹ آف اسپین: پی ایس ایل میں شاندار کارگردگی دکھانے والے بولر شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دھماکے دار انٹری سے کیرئیر کا آغاز کردیا۔

Young bowler Shadab Khan made memorable his first series

Young bowler Shadab Khan made memorable his first series

نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شاداب خان نےاپنی بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔ پہلے میچ میں 4 اوورزمیں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے میچ میں بھی شاداب خان کا جادو سر چڑھ کر بولا اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 شکار کیے اور مسلسل دوسری بار مرد میدان ٹھہرے۔ تیسرے میچ میں شاداب خان کچھ آف کلر نظر آئے اور صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔ چوتھے میچ میں شاداب خان کی گھومتی گیندوں نےایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو گھمادیا اور انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جس کے بعد شاداب خان کی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی نظر آ رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website