counter easy hit

جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں جڑواں بچوں کے باپ الگ الگ ہونے کاانکشاف ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ درحقیقت دونوں بچوں کے باپ الگ الگ ہیں اور ایسا کروڑوں میں کسی ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت اس انکشاف نے خاتون کی بیوفائی بھی اس کے شوہر کے سامنے ظاہر کردی۔ یہ واقعہ چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں اس وقت سامنے آیا جب مقامی پولیس اسٹیشن میں اس جوڑے کو اپنے جڑواں بیٹوں کی پیدائش رجسٹر کرانا تھی۔اس رجسٹریشن کے لیے انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کرانا تھا تاکہ وہ ثابت کرسکیں کہ بچے ان کے ہی ہیں۔اس سے پہلے ہی شوہر حیران تھا کہ ایک بچہ تو اس جیسا ہے مگر دوسرا بالکل مختلف ہے، ایسا کیوں ہے۔جب ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ایک بچہ تو شوہر کا ہے مگر دوسرا اس کا نہیں بلکہ کسی اور کی اولاد ہے۔یہ جان کر شوہر جس کا نام شیائونلونگ بتایا جارہا ہے، مشتعل ہوگیا اور اپنی بیوی کے پاس پہنچ کر سچ بتانے کا مطالبہ کیا۔شروع میں تو بیوی نے اسے سچ ماننے سے انکار کیا اور شوہر پر جھوٹی رپورٹ لانے کا الزام لگایا، تاہم پھر سچ تسلیم کرلیا کہ اس نے کسی اور شخص سے جسمانی تعلق قائم کیا تھا اور دوسرا بچہ اسی کا نتیجہ ہے۔اب شیائونلونگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی پرورش کے لیے تو تیار ہے مگر دوسرے شخص کے بچے کو نہیں۔