counter easy hit

رہحام خان عمران حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کونسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپریل 2018 میں چلنے والی خبر عمران حکومت سے منسوب کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں نشر ہونے والی حبر نئے پاکستان سے منسوب کر کے پوسٹ کی۔ تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل ایک کتاب تحریر کی۔
گو کہ انکا کہنا یہ تھا کہ انکی یہ کتاب محض انکی زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے مکمل تحریر ہے لیکن اس کتاب کے مندرجات نے اس کتاب کو منظر عام پر آنے سے پہلے ہی متنازعہ بنا دیا۔اس کتاب میں پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیات پر کیچڑ اچھالا گیا اور ان کی کردار کشی کی گئی جس پر ریحام خان کو شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ پاکستان چھوڑ کر لندن چلی گئیں۔
جن شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ان میں وسیم اکرم ،اداکارہ ریشم ،حمزہ علی عباسی اور کم و بیش وزیر اعظم عمران خان کے تمام ساتھی شامل ہیں۔اس کتاب کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ نے مسلم لیگ ن کے کہنے پر لکھی اور انہیں اس معاملے میں مسلم لیگ ن کی آشیرباد حاصل تھی۔یہ الگ بات ہے کہ مسلم لیگ ن اس بیانیے کی مخالفت کرتی آئی ہے۔اس کتاب کے حوالے سے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب اس طرح سے اثر انداز نہیں ہوسکی جیسے اسکا تصور کیا جارہا تھا۔دوسرے الفاظ میں اسے فلاپ بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ نہ تو عمران خان کی سیاسی ساکھ پر اثر انداز ہوتے ہوئے انکے الیکشن جیتنے پر اثر انداز ہوئی اور نہ اسکا فائدہ مسلم لیگ ن سمیت وزیر اؑعظم کے دیگر مخالفین کو ہوا بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ کتاب بر طرح پٹ گئی۔جس کے بعد ریحام خان نے ٹوئیٹر کو وزیر اعظم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کے لیے ٹوئیٹر اکاونٹ کا استعمال کر رہئ ہیں تاہم کبھی کبھی پراپیگنڈا کرتے ہوئے وہ حقائق کو بھی بالائے طاق رکھ دیتی ہیں۔انہوں نے اپریل میں چلنے والی خبر کو وزیر اعظم عمران خان کی حکومت سے منسوب کرکے پوسٹ کر دیا اور ویڈیو لگانے سے پہلے یہ بھی دیکھنے کی زحمت نہ کی کہ یہ خبر گزشتہ ماہ اپریل میں نشر کی گئی تھی۔