counter easy hit

یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک کی طرف سے تمام عالم اسلام، اہل وطن اورقارئین کو مقدس ماہ مبارک کے آغاز کی مقدس ساعتیں مبارک ہوں، اللہ کریم ہمیں حق کہنے ، حق سننے اورحق بات پرعمل پیرا ہونے کی توفیق مرحمت فرمائیں

یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک کی طرف سے تمام عالم اسلام، اہل وطن اورقارئین کو مقدس ماہ مبارک کے آغاز کی مقدس ساعتیں مبارک ہوں، اللہ کریم ہمیں حق کہنے ، حق سننے اورحق بات پرعمل پیرا ہونے کی توفیق مرحمت فرمائیں

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی نے اپنی اور پوری ٹیم کی جانب سے عالم اسلام، اہل پاکستان اورمحترم قارئین کرام کو مقدس ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس ماہ کا آغاز کائنات عالم کی سب سے بڑی عید سعید کا پیغام لایا ہے جس کیلئے ہم اللہ کریم کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں تو وجود محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعمت عطا ہونے پر سب سے بڑھ کر خوشی منائی جائے اور اس خوشی کے اظہار کا بہترین موقع ماہ ربیع الاوّل ہے۔ ماہِ ربیع الاوّل کو ایسے منایا جائے کہ دیکھنے والا ہمارے وجود اور کردار میں خوشی محسوس کرے۔

ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی رنگ ونور کی برسات شروع ہوجاتی ہے اور ہرطرف عید کا سماں ہوتا ہے ۔جیسے ہی ربیع الاول کا چاند نظر آیا صلوٰۃ وسلا کی صدائیں فضا میں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ اہل ایمان عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریوں کا آغاز کردیتے ہیں

اس مقدس عید سعید کی آمد سے چند روز قبل  گھروں اورمساجد کی صفائی شروع ہوجاتی ہے۔گھروں میں چراغاں اور جھنڈیاں لگا کرخوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔جس رات ربیع الاوّل کا چاند نظر آئے اس رات چراغاں کا آغاز ہوتا ہے جو مہینے کے اواخر تک جاری رہتا ہے۔ اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کو ماہِ ربیع الاوّل کی آمد پر مبارکباد ایک ایسا سلسلہ ہے جس سے معاشرے میں خوشحالی اور سعادت پھیل جاتی ہے۔

یکم ربیع الاوّل سے ہی شکرانے کے نوافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔   ربیع الاوّل کیلئے خصوصی لباس بنوایا جاتا ہے جیسے   باقی دو عیدوں پر اس کا اہتمام کرتے ہیں۔  بچوں کو بھی ماہ میلاد سے قبل ہی اس ماہ کی آمد کا انتظار ہوتا ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مہندی اور چوڑیوں کا اہتمام  ، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں بچوں میں شیرینی بانٹنا  رشتے داروں کو مٹھائی بھجوانا،

آئیے! اس ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھائیں اور صدق دل سے یہ دعا مانگیں کہ ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ِ اقدس سے والہانہ عقیدت ومحبت کا جذبہ عطا ہو۔ آپ کی سنت کی پیروی اور دین کی خدمت کی توفیق عطا ہو۔ اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت کا درد نصیب ہو۔اِس دعا کو ہمیشہ اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website