counter easy hit

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے خصوصی طیارہ آج روانہ ہو گا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بحریہ کا جہاز پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لئے آج یمن کے شہر المکلا پہنچے گا۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ آج دوپہر جبوتی کے لیے روانہ ہوگا۔

چینی بحری جہاز محصور پاکستانیوں کو افریقی ملک جبوتی پہنچائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ انہیں واپس وطن لائے گا۔ یمن میں محصور پاکستانیوں کو لانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حکومت پاکستان کی درخواست پر چین کی بحریہ عدن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے میں تعاون کر رہی ہے۔ عدن میں موجود 200 سے زائد پاکستانیوں کو کشتیوں کے ذریعے چینی جہاز پر سوار کرایا جائے گا جو انہیں جبوتی پہنچائے گا۔

عدن سے جبوتی کا بحری سفر سات گھنٹے کا ہے ۔ جبوتی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائے گی جبکہ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ آج دوپہر جبوتی جائے گا۔

دوسری طرف ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لئے آج صبح آٹھ بجے یمن کے شہر المکلا پہنچے گا۔ ادھر صنعا کے ہسپتال میں اب بھی 45 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔