counter easy hit

یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن مکمل کر لیا: دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ اب تک یمن میں محصور ایک ہزار انیس پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

پاکستانیوں کو تین خصوصی پروازوں اور نیوی کے تین جہازوں کے ذریعے یمن سے نکالا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے متعدد ہوائی اڈے اس وقت ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔

تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ 7 اپریل کے بعد اب تک کسی بھی پاکستانی نے وطن واپسی کیلئے مدد نہیں مانگی۔ یمن میں اب بھی 100 سے 150 پاکستانی موجود ہو سکتے ہیں۔