counter easy hit

یمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا، طارق فاطمی

Tariq Fatmi

Tariq Fatmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) امور خارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں جب کہ پاک ٖفضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی۔

عالمی میڈیا پر یمن میں پاکستانی فضائی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔