counter easy hit

یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، خواجہ آصف

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور اعلیٰ فوجی افسران سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے آج روانہ ہوں گے، خوجہ آصف کا کہنا ہے یمن جنگ میں اپنے فوجی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو ساتھ دیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یمن میں جنگ اور پاکستان کی شمولیت ہم نے کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے یمن جنگ میں شامل ہونے اور اپنے فوجی بھیجنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر دفاع نے کہا سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مقدس رشتہ ہے ، کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سے پہلے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان مسلم ممالک میں خلفشار کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کرے اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شمولیت پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔