counter easy hit

وزیراعظم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،یاسر قدیر

 Yasser Khan

Yasser Khan

پیرس (عمیر بیگ) وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا،وزیراعظم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اسی لئے ایسی تقریر کی جیسے وہ مارشل لا کی دعوت دے رہے ہوں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اگر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے تو پھر تقریر کی کیا ضرورت تھی ، انہوں نے کہا کہ فوج کے افسروں کے خلاف کارروائی کے بعد وزیراعظم کو بھی اپنی تقریر میں اسی طرح کے عزم کا اظہار کرکے ایسی چند مثالیں قائم کرنا چاہیے تھیں