counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت تمام شعبوں میں بہتری لانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ یاسرخان

تحریک انصاف کی حکومت تمام شعبوں میں بہتری لانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ یاسرخان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کی انٹرنیشنل چیپٹرز کمیٹی برائے اکائونٹیبلٹی وڈسپلن کے ممبر یاسر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام شعبوں میں بہتری لانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستانی قیادت ایک محرک کردار ادا کرنے میں کامیاب ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کی سالمیت کیلئے حکومت اوراپوزیشن نے جو مشترکہ آئینی ترمیم کی ہے اس سے قومی تشخص کو تقویت ملے گی ۔

پاکستان میں جب تک حکومت اوراپوزیشن ووٹ کو عزت نہیں دینگے کوئی ادارہ نہیں دے گا۔ آج پہلی دفعہ سینیٹ اور پارلیمنٹ دونوں میں ایک ہی بل پر حکومتی اوراپوزیشن جماعتوں کا متفقہ اور مفاہمتی لائحہ عمل پارلیمان کی ترقی اور مضبوطی کی علامت بن کر ابھرے گا۔ انشااللہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ملک معاشی طورپر بھی مستحکم ہونے جارہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں ٹورازم کے سبب عالمی سرمایہ کاری آئیگی اور ملک میں مثالی ترقی کی منازل طے ہونا شروع ہوچکی ہیں۔

 

YASIR KHAN, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website