counter easy hit

کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ، یاسر قدیر

 Yasir Khan

Yasir Khan

کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، ان خیالات کا اظہار یاسر قدیر رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل چکی ہے جیسے جیسے حکمرانوں کی کرپشن سامنے آ رہی ہے اسی طرح ان کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام کے خون پسینہ کی کمائی اور ٹیکسوں کی مد میں لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لایا جائے۔کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔تحریک انصاف بہت جلد ان لٹیروں سے حساب لے گی۔