counter easy hit

نومسلم خاتون کی آپ بیتی پر مبنی ایمان افروز تحریر

Writing Belief based on the nameslam woman

اسلام قبول کیا تو لوگ طعنہ دیتے تھے کہ اب تم بھی کسی کی 4 میں سے ایک بیوی ہوگی تو میں ان سے کہتی تھی کہ۔۔۔‘ نومسلم خاتون اس بات کا کیا جواب دیتی تھی؟ جان کر پاکستانی بھی خوش ہوجائیں گے۔ملائیکا کرینہ 30 سالہ جنوبی افریقی شہری ہیں جو 2011ءمیں متحدہ عرب امارات آئیں۔ رواں سال جنوری میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اب اپنے خاوند لوئی کرینو کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ لوئی کرینو بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔ملائیکا نے اپنی زندگی میں آنے والے اس خوبصورت انقلاب کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا ”میرا اس بات پر یقین ہے کہ خدا جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس نے مجھے بھی قبول اسلام کی سعادت کیلئے چنا۔اسلام قبول کرنے کے بعد مجھ سے طرح طرح کے سوالات کئے گئے۔ کچھ لوگ مجھے طعنہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میں بھی کسی کی چار بیویوں میں سے ایک ہوں گی، لیکن میں اکثر ان لوگوں کو یہ بتا کر حیران کردیتی ہوں کہ اسلام میں خواتین کو اس قدر حقوق دئیے گئے ہیں کہ جن کا کسی اور مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔میں انہیں یہ بھی بتاتی ہوں کہ مسلمان خواتین کیوں شرم و حیاءکے تقاضوں کے مطابق لباس پہنتی ہیں۔“ملائیکا کا قبول اسلام کے بعد کی زندگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ ”اسلام قبول کرنے کے بعد خصوصاً رمضان کے مہینے میں میری مسرت غیر معمولی ہے۔ اس مقدس مہینے کے دوران میں نے قرآن مجید کی تلاوت میں تین گنا اضافہ کردیا ہے اور میں اسلامی تعلیم بھی پہلے کی نسبت بہت زیادہ حاصل کررہی ہوں۔ قرآن مجید کے مطالعے میں اضافہ کرنے کیلئے مجھے ایک بہت اچھا طریقہ بھی معلوم ہوا۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کے چار صفحات کی تلاوت کریں اور 30 دن تک اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں۔ اس طرح آپ ایک ماہ میں باآسانی قرآن مجید مکمل کرسکتے ہیں۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website