ریسلنگ کا میلہ آج سے کراچی میں سجے گا،19ریسلرزرِنگ میں اپنے داؤ پیچ آزمائیں گے۔ ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

Wrestling festival showcased in Karachi today
پاکستان میں پہلی بار ہونے والے پرو ریسلنگ کے مقابلے کا افتتاحی میلہ کراچی میں آج لگنے جا رہا ہے جس میں 20 ممالک کے ریسلرز شریک ہوں گے، ان میں سے بیشتر کراچی پہنچ بھی گئے ہیں۔ پرو ریسلنگ کے یہ مقابلے انفرادی اور ٹیگ ٹیم پر مشتمل ہوں گے جبکہ خواتین ریسلرز کے درمیان بھی مقابلے ہوں ہیں۔
دوسری جانب اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ٹینس کورٹ پر تین فٹ اُونچا بیس بائی بیس کا رِنگ بنایا گیا ہے، 6 ہزار تماشائی ایرینا میں ریسلنگ کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کراچی کے بعد پرو ریسلنگ کا میلہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی لگے گا۔








