counter easy hit

دنیا بھر میں آج دمے سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

Dsthma Awareness Day

Dsthma Awareness Day

کراچی: دنیا بھر میں آج دمے سے آگاہی کا دن بنایا جارہا ہے۔بد قسمتی سے پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔

دمے کا مرض پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عام ہوتا جارہا ہے ۔دمہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے ۔ اس بیماری کا حملہ کسی بھی موسم اور عمر میں ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر گرمیوں میں گندم کی کٹائی، سردیوں میں کپاس کی چنائی اور کارخانوں میں روئی کی تیاری کے وقت متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس بیماری میں سانس کی نالیاں انتہائی نازک ہوجاتی ہیں جس سے مسلسل کھانسی کی شکایت رہتی ہے مگر یہ بیماری لاعلاج نہیں بر وقت علاج اور احتیاط سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔