counter easy hit

کرینہ کیساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہوگی: کرشمہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ مضبوط ہوا تو کرینہ کپور کیساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوگی، بالی ووڈمیں وقت کیساتھ ساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے۔

Working with Karena will be very pleased: Karishma kapoorممبئی: ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا وقت کیساتھ ساتھ بالی ووڈانڈسٹری میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیارسپانس حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا میں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل ،فضا اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیاہے ، ان فلموں میں ادا کئے جانیوالے کردار خواتین کیلئے ہی لکھے گئے تھے ۔ کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر آپ اچھے فنکارہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔