counter easy hit

حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیراہتمام گیارہویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Rohi Bano

Rohi Bano

فرانس (روحی بانو) ویلیر لو بیل میں حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیر اہتمام * گیارہویں شریف * مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ جس میں خواتین کی کیثر تعدادنے شرکت کی ۔ 5 قران پاک 72 دفعہ سورت یاسین اور 1000 دفعہ درود تنجینہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سورت رحمن کی آیات مبارکہ سے ہوا۔ جس کی سعادت نہایت خوش الحان آواز کی مالک محترمہ مریم گوندل نے حاصل کی – اس کے بعد حمد باری تعالی بھی مریم نے بڑے دلکش انداز میں پڑھی ۔ آسیہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا – اس کے بعد حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائزر محترمہ ناصرہ خان نے سرور کونین کی شان میں بہت خوبصورت نعت پڑھی جسے سامعین نے بہت پسند کیا ۔ شازیہ نےبھی رسول مقبول کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

زینب اور مبین نے مل کر احمد مجتبہ خاتم المرسلین کی شان میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ روبینہ گوندل کی خوبصورت آواز نے نعت مقبول کا ایسا روحانی سماں باندھا کہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہوگئیں اس کے بعد حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ طاہرہ سحر نے تخلیق انسان اور انبیاء اکرام کے واقعات پر بڑے جامع اور بصیرت افروز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جسے حاضرین نے نہایت توجہ سے سنا۔ مریم گوندل کے نبی پاک کی شان میں انمول اشعار خواتین کے دل میں اتر گیے اور خوب داد تحسین حاصل کی اس کےبعد زونئیرہ نے حادی برحق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں ایک دل افروز نعت پیش کی۔

نورین گوندل نے بھی بہت دل کش انداز میں رسول مقبول کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیا عورت کا زیور ہے حیا بڑی دولت ہے اور جو عورت اس دولت کو سنبھال کر چلتی ہے کبھی کنگال نہیں ہوتی شیطان کا پہلا شکار حیا ہوتی ہے ایک بار بندہ بے حیا ہو جائے تو پھر اسے کوئی برائی ، برائی نہیں لگتی بےحیائی تمام برائیوں کی جڑ ہے لہذا سر پر دوپٹہ رکھنے کی عادت بنائیں کیونکہ سر پر دوپٹہ رکھنے سے عورت اللہ کی رحمت کے سائے میں رہتی ہے۔

انہوں نے خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ایک انگلی دوسروں پر اٹھاتے ہیں تو یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ تین انگلیاں ہماری طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہیں چہرے کی خوبصورتی پر ناز کرنا یا غرور کرنا سراسر حماقت ہے یہ تو آللہ تعالی کی دین ہے اصل خوبصورتی انسان کا کردار اس کا اخلاق ہے ۔ ہم جس چہرے کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا مگر جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں اسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں ۔ وہ ہمارے لفظوں خیالوں اور اعمال کا عکس ہوتاہے۔

انہوں نے خواتین کو دعا ریتے ہوئے کہا اللہ رب العزت آپ کو صحت عزت نعمت راحت مسکراہت اور اولاد کی محبتوں سے مالا مال کر دے – اور أپ کو حرم شریف اور مدینے کا سفر نبی پاک کی زیارت اور ان کی شفاعت اور بےشمار خوشیاں عطا فرمائے آمین اس کے بعد محترمہ حلیمہ بیگم نے سلام اور بہت ہی پیاری اوردل سوز دعا کروائی یوں یہ روحانی محفل حق باھو ٹرسٹ کی چیف آرگنائزر محترمہ رخشندہ مجید سلطانی کی طرف سے دئیے گئے لنگر غوثیہ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔