counter easy hit

خواتین ارکان نے کاسمیٹکس اشیاء پر اضافی ٹیکس مسترد کر دیا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان نے وفاقی حکومت کی جانب سے کاسمیٹکس اشیاء پر اضافی ٹیکس کو مسترد کر دیا۔ ان کاکہنا ہے کہ ویلنٹائنز ڈے قریب آرہا ہے اور حکومت ٹیکس لگا کر خواتین کوبننے سنورنے کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کہتی ہیں کہ یہ ٹیکس ان کے شوہروں کی جیبوں پر اضافی بوجھ ہے

گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو گا۔خواتین کے سجنے سنورنے کے تہوار،، ویلنٹائنز ڈے کی آمد آمد ہے، یعنی محبت کے دیوتا کا عالمی دن بجائے اس کے کہ حکومت اس تہوار پر کسی قسم کا ریلیف دیتی، الٹا بناؤ سنگھار میں استعمال ہونے والی اشیا مہنگی کر دیں۔ کاسمیٹکس پر اضافی ٹیکس لگا دیا۔

خواتین ارکان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کاسمیٹیکس پر اضافی ٹیکس فوری واپس لے۔ اور ففٹی ون پرسنٹ آبادی کے لئے بننا سنورنا مشکل نہ بنائے