counter easy hit

اسلام آباد: ہوٹل میں آتشزدگی، خاتون جاں بحق

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ آگ لگنے سےزیادہ 10 افراد متاثر ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Woman killed in Islamabad hotel fire

Woman killed in Islamabad hotel fire

پولیس ذرائع کے مطابق راول ڈیم چوک کے قریب نجی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک کمرے میں آگ لگی، کمرے میں موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، آگ لگنے کے بعد دھواں بھرگیا اور برابر والے کمرے میں ٹھہری ہوئی 60 سالہ خاتون الماس فاطمہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق الماس فاطمہ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ہوٹل میں اکیلی ٹھہری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی ہے، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 10 افراد متاثر ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں روانہ کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ہوٹل کے 5 کمرے متاثر ہوئے اور فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے الماس فاطمہ کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website