لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں ملک وسیم کھوکھر اور سید حسنات گیلانی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر وسیم کھوکھر اور سید حسنات گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا فیصلہ غیر مشروط کیا ہے، وہ مسلم لیگ نواز کے بیانیے ‘ووٹ کو عزت دو’ کے لیے دن رات محنت اور اخلاص سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔








