counter easy hit

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے نے ملک میں خوشیاں بکھیر دی ہیں، جو پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کریںگے، اور اب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، ابھی مزید سرمایہ کاری بھی پاکستان میں آئے گی

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے، پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلا مرحلہ ہے اور مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، بہترین استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں،

پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلا مرحلہ ہے اور مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے ، انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے، تعلقات تمام شعبوں میں آگے لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکہ پاکستان، اور سعودی عرب دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 10 مشترکہ ورکنگ کروپس قائم کیے گئے ہیں اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کو ہر تین ماہ بعد ملنے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ وزارتی سطح پر ملاقات کا ہر چھ ماہ بعد کا شیڈول بنایا گیا ہے اور لیڈرشپ کے درمیان سال میں ایک بار ملاقات کا شیڈول طے کیا گیا ہے ، اور اس کے مطابق ہی ملاقات ہوگی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے اور سعودی عرب کے ساتھ سات ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ شاہ محمود کا کہناتھا کہ پاکستان نے دوست ملک سے ویزا فیس میں کمی کی درخواست کی تھی جسے سعودی عرب کی جانب سے مان لیا گیا ہے ، تمام معاہدوں کوعملی جامہ پہناناچاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراوعظم نے سعودی عرب سے حاجیوں کیلئے امیگریشن سہولت کی درخواست کی تھی ، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا گیا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کرتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی جس دوران انہوں نے یہ خوشخبری سنا دی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دیا جانے والا پاکستان کو یہ سب سے بڑا تحفہ تصور کیا جارہاہے جس کی اس دنیا میں کوئی قیمت نہیں لگا سکتا ہے ، سعودی ولی عہد پاکستان کے تاریخی دورے پر موجود ہیں