counter easy hit

کیا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے؟

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات سے قبل مختلف سیاسی نعروں میں ایک نعرہ یہ بھی تھا ”مودی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے“ لیکن اب پاکستان الیکشن سے آگے نکل کر اگلی حکومت کے قیام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب خطے کی خوشحالی کے لیے مودی اور اس کے ملک سے دوستی کی سنجیدہ بحث بھی شروع ہوگئی ہے ،گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو فون کر کے جیت پر مبارکباد دی تو عمران خان نے بھی پاکستان اور بھارت کی عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دینے کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈ یا کے مطابق عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نریندر مودی کو دعوت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سارک ممالک سربراہا ن کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے نریندر مودی کو دعوت دینے کی تجویز پر غور کیا۔دوسری جانب جہانگیر ترین کی میڈ یا ٹاک میں ایک صحافی نے نریندر مودی کی آمد سے متعلق سوال کیا تو جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا نہیں خیال ،ایسی کوئی بات ہے۔