counter easy hit

خبردار ہوشیار : وائی فائی کے ذریعے عوام کی جاسوسی کیئے جانے کا انکشاف

بنکاک (ویب ڈیسک) ایشیاء کے بڑے اور اہم کاروباری ملک کی حکومت نے اپنی ہی عوام کیلئے وائی فائی جاسوسی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حکومتی اقدام میں صارفین کی سرگرمیوں کے بارے معلومات حاصل کی جا سکیں گی جبکہ ملوث پائے جانے والے مجرمان کیخلاف برقت کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے وائی فائی کے ذریعے عوام کی جاسوسی کا فیصلہ کیا ہے،تھائی لینڈ میں اب کافی شاپس پر عام لوگوں کے استعمال کے لیے ’وائی فائی‘ کی زیادہ سہولت میسر ہوگی۔ ساتھ ہی حکومت نے کافی شاپس سے کہا ہے کہ وہ آئندہ وائی فائی کے صارفین کا ریکارڈ رکھا کریں، اور یہ بھی ٹریک کیا کریں کہ آن لائن صارفین کن سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جس کے بعد صارفین کی سرگرمیاں رپورٹ بھی ہونگی، یہ حکم نامہ ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ لوگ انٹرنیٹ کی تیز ترسیل کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔وزارت برائے ’ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی‘ نے کہا ہے کہ ایسے ڈیٹا کی ضرورت ہے تاکہ ’فیک نیوز‘ جھوٹی خبروںاور سائبر مجرمان تک بروقت پہنچا جا سکے۔ ادھر حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ’’اس قسم کے اوچھے حربوں کا مقصد سیاسی اختلاف رائے اور آزادی اظہار پر قدغن لگانا ہے۔WIFI, IS, A, SOURCE, OF, SPING, AGENCIES, KNOW, HOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website