لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ کو دل کو دورہ پڑنے کی اطلاعات، تہمینہ درانی کو جمعہ کے روز دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ کو دل کو دورہ پڑنے کی
اطلاعات تہمینہ درانی کو جمعہ کے روز دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ تہمینہ درانی شہباز شریف کی دوسری اہلیہ ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ہاؤسنگ سوسائٹی میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف ے باعث پی آئی سی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی انجیوگرافی کی گئی۔ذرائع پی آئی سی کے مطابق میا محمود الرشید کو ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ کچھ دن کے لیے سیاسی مصروفیات ترک کرنے کا بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف پیش آئی تھی۔
