counter easy hit

اہرام مصر دراصل کیوں بنائے گئے تھے؟ تاریخ دان نے ایسا فائدہ بتادیا جو کسی نے بھی نہ سوچا تھا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اہرام مصر کے متعلق عام تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ فراعین کے مقبرے ہیں لیکن اب ایک مو¿رخ نے اس کے برعکس اہرام مصر کی تعمیر کا ایسا مقصد بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق قدیم تاریخ کے ماہر میتھیو سبسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں قدیم یونانی مو¿رخ ’ہیروڈوٹس‘ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اہرام مصر کو مقبرے کے طور پر نہیں بلکہ ایک دیوہیکل ’واٹر پمپ‘ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔

میتھیو کا کہنا ہے کہ ”ہیروڈوٹس نے 490قبل مسیح میں قاہرہ کا مختصر دورہ کیا۔ اس وقت اسے مقامی لوگوں نے بتایا کہ دو اہرام انسان کی بنائی ہوئی مصنوعی جھیل میں ڈوب چکے ہیں۔ یہ جھیل موئرس ہے اور دو لاپتہ اہرام اسی میں ڈوب کر ختم ہوئے۔ “ان دو اہراموں کے متعلق تاریخ دان جوہین برن ہارڈ فشر نے اپنی کتاب میں بتا رکھا ہے کہ یہ مصر کے قدیم بادشاہ موئرس نے اپنے نام سے ہی بنائی گئی جھیل کے کنارے تعمیر کروائے تھے اور ان میں ایک اس نے اپنے اور دوسرا اپنی بیوی کے مقبرے کے لیے بنوایا تھا۔ تاہم میتھیو کئی سالوں سے یہ دعویٰ کرتا آ رہا ہے کہ ان اہراموں کا تعلق مقبروں سے نہیں بلکہ پانی سے ہے اور لاپتہ ہونے والے دونوں اہرام جھیل کے کنارے نہیں بلکہ جھیل کے درمیان میں تعمیر کروائے گئے تھے۔ جس کی تصدیق ہیروڈوٹس کی تصنیف سے ہوتی ہے۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website