counter easy hit

محمد بن سلمان سندھ اور بلوچستان کے خطرناک ترین علاقوں میں کیوں جائیں گے؟

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان پہنچے ہیں، جہاں وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کریں گے، ان کے دورے کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جارہا ہے، اور اب خبر یہ ہے کہ ولی عہد سندھ اور بلوچستال کا بھی دورہ کریں گے، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے انتظامات مکمل کر لیے ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے بیانوں کے برعکس تلور کا شکار کروانے کیلئے بھی حکام کی جانب سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، نجی چینل نے اپنی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی وفد کو تلور کا شکار کروانے کیلئے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے تیاریا ں بھی کر لی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی شکار پر جائیں گے یا نہیں۔ اس ماہ کے شروع میں حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک کی اہم شخصیات اور شاہی خاندانوں کو تلور کے شکار کیلئے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے تاہم عمومی طور پر پاکستانی حکومت کی جانب سے شاہی افراد کو تلور کے شکار کیلئے خصوصی پرمٹ جاریے کیے جاتے ہیں۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں تلور کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کیے جانے پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خیبرپختون خواہ میں ان کی حکومت ہے اور جہاں ان کی حکومت ہوگی وہاں وہ تلور کے شکار کی اجازت نہیں دیں گے، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز 3 مصروفیات ہوں گی ،معزز مہمان سے دوسرے روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا وفد ملاقات کرے گا، اسی روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے ،نشان پاکستان دینے کی تقریب آج ایوان صدرمیں ہو گی ۔تقریب میں حکومتی وزرا،عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا، اور فضا میں ہی پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا، کل جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نورخان ایئربیس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نے پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلاکر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس تک لیکر گئے، وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے