counter easy hit

شہباز شریف (ن) لیگ کو اس لیے دھرنے کا حصہ نہیں بنا رہے کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ تجزیہ کار سلمان غنی نے اصل کہانی بیان کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو اجلاس بلا کر نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ مارچ کی حد تک مولانا فضل الرحمان  کو سپورٹ کیا جائے اور ملک میں کوئی ایسی صورت حال پیدا نہ کی جائے جو نظام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوجس سے نواز شریف نے اتفاق کرلیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ شہباز شریف ن لیگ کواس لئے دھرنے کا حصہ نہیں بنا رہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی سیاسی طاقت کو مولانافضل الرحمان کے دھرنے کیلئے کیوں استعمال کریں؟ ان کی اس وقت ساری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہی چاہتے تھے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اوردھرنے کو پوری طرح سپورٹ کیاجائے لیکن شہباز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو اجلاس بلاکر نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ مارچ کی حد تک مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ کیا جائے اور ملک میں کوئی ایسی صورت حال پیدا نہیں کی جائے جو نظام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوجس سے نواز شریف نے اتفاق کرلیا تھا ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یوٹیوب پر اپنے ویڈیو پروگرام میں سینئیر صحافی وتجزیہ کار نجم سیٹھی نے موجودہ ملکی صورتحال پر بات چیت کی اور کہا کہ اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف پر بہت دباؤ ہے کہ وہ ڈیل کر لیں لیکن میری اطلاع کے مطابق نواز شریف ڈیل نہیں کریں گے۔ کیونکہ ان حالات میں ڈیل کرنا ایک طرح کی سیاسی خود کُشی ہو گی۔ نواز شریف کے خلاف یہ خبریں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ڈیل ہو گئی۔ ہو سکتا ہے کہ اس کو مزید آگے بڑھایا جائے اور مریم نواز بھی آجائیں اور مولانا کے پلیٹ فارم پر کھڑی ہو جائیں اور اُسی طرح کی باتیں کریں جیسی باتیں شہباز شریف اور خواجہ آصف یا احسن اقبال نے کی ہیں اور پھر واپس آ جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website