counter easy hit

نواز شریف نے مارچ 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں زبیر گل کو ٹکٹ دے دیا تھا‘ اس شخص کی واحد کوالیفکیشن یہ تھی کہ یہ ۔۔۔۔ سینیٹ کی ہارس ٹریڈنگ کے تناظر میں جاوید چوہدری کے دھماکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) قدیم یونان کے دماغ سقراط سے کسی شاگرد نے پوچھا ’’یا استاد خوش فہمی کیا ہوتی ہے‘‘ سقراط نے ہنس کر جواب دیا‘ آپ کوئی مشکل ترین کام منتخب کریں‘ اس کے لیے نالائق اور بے ایمان ترین شخص کا انتخاب کریں اور پھر اچھے اور مثبت نتائج کی توقع کریں‘

نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو خوش فہمی کہتے ہیں‘‘ ۔ہم اور ہماری سیاسی لاٹ بھی خوش فہمی کے مغالطے کا شکار ہے‘ آج کے دور میںملک چلانا مشکل ترین کام ہے‘ دنیا کی 34 فیصد دولت ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شفٹ ہو چکی ہے‘ لتھونیا جیسا ملک 65 ہزار مربع کلومیٹررقبے اور 28 لاکھ آبادی کے ساتھ صرف نینو اور لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے25 بلین ڈالر کمارہا ہے‘ اس کی ٹوٹل ایکسپورٹس 50 بلین ڈالرز ہیں‘‘۔سنگا پور 58 لاکھ آبادی کے ساتھ صرف مینجمنٹ سسٹم بیچ کر پورا ملک چلا رہا ہے اور آئس لینڈ میں صرف 3 لاکھ 39 ہزار لوگ رہتے ہیں لیکن یہ ملک بھی سالانہ تین بلین ڈالر کا ایلومینیم بیچ کر خوش حال زندگی گزار رہا ہے‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سوشل میڈیا اور موبائل فون کتنی بڑی مارکیٹ ہے آپ اس کا اندازہ صرف ایک بات سے لگا لیجیے‘ دنیا میں چند ماہ میں فائیو جی ٹیکنالوجی آ رہی ہے‘ یہ ٹیکنالوجی صرف شروع میں 400 بلین ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرے گی‘ فائیو جی اس وقت امریکا اور چین کے درمیان تنازع کی شکل اختیار کر چکی ہے۔چین کی کمپنی ہوآوے فائیو جی بنا چکی ہے‘یہ اسے لانچ کرنا چاہتی ہے جب کہ امریکا میں ابھی کام چل رہا ہے‘ آئی فون (ایپل کمپنی)کے موجودہ ماڈل فائیو جی کو سپورٹ نہیں کرسکتے‘ ایپل اپنی مصنوعات کو اس قابل بنانے کے لیے دھڑا دھڑ کام کر رہی ہے‘ امریکا اپنی کمپنیوں کو مزید وقت دینے کے لیے چین کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے‘

why, nawaz sharief, offered, ticked, to, gen. zubair, gul, javed, chaudhry, explored, the, facts

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website