counter easy hit

بعض لوگ جتنا مرضی کھالیں موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر سائنسدانوں نے سوال کا جواب ڈھونڈ لیا

Why don't some people want thicker skins? Eventually, scientists find the answer

ہم نے اکثر اپنے کسی دوست یا رشتے دار کے بارے میں یہ ضرور کہا ہوگا کہ یہ بندہ جتنا بھی کھالے موٹا نہیں ہوتا، سب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے کہ آخر یہ لوگ اتنا کچھ کھانے کے باوجود موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ اب اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے ڈھونڈلیا ہے . سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق ’ دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن‘ میں شائع کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اس حوالے سے ہونے والی پہلی تحقیق ہے . سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ قدرتی طور پردبلے ہوتے ہیں انہیں اپنا وزن بڑھنے سے روکنے کیلئے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ ان کے چربی کے سیلز بہت زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں. دبلے لوگوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان لوگوں کے معدے کے چربی والے سیلز کا سائز انتہائی چھوٹا ہوتا ہے لیکن ان میں اوسط وزن کے لوگوں کے سیلز سے زیادہ طاقت ہوتی ہے. ایسے لوگوں کے پاس قدرت کا یہ تحفہ ہوتا ہے جو ان کے جینز میں ہوتا ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website