counter easy hit

آزاد میڈیا کی حامی حکومت نے سیاستدانوں کا انٹرویو نشر کرنے سے کیوں روک دیا؟ پیمرا نے وضاحت کر دی

Why did the independent media pro-government stop politicians from broadcasting interviews? Pimera explained

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے تاہم پیمرا سے رجوع کیا ہے کہ ’کیا کسی جمہوری ملک میں پروڈکشن آرڈر کی بنیاد پررہائی پانے والے سیاستدانوں کے انٹرویوز نشر ہوسکتے ہیں؟‘وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد شفقت محمود نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے زیر ٹرائل کسی سیاستدان کا انٹرویو نشر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کسی نیوز چینل کو کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ پیمرا حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں تاہم پیمرا اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے قانون نہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جج سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کو عدلیہ پر حملہ سمجھتی تاہم جج ارشد ملک کی تردید کے بعد مسلم لیگ (ن) ثبوت دینے کی پابند ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی کہ ’مسلم لیگ (ن) کو خود مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کرانی چاہیے‘۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے عدالیہ پر حملے کی پہلی کوشش نہیں، پہلے سپریم کورٹ پر حملہ پھر چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور اب جسٹس ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی گئی۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکا میں محدود قیام کے بعد اضافی چند دن واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفیر کے گھر قیام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ واشنگٹن کا دورہ کرنے والے دیگر شرکا تین اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ ’مذکورہ فیصلے اخراجات میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کے گئے‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا دورہ ہوگا۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماؤں کی جانب سے دوران اقتدار بیرونی ملک دوروں سے متعلق بتایا کہ آصف زرداری نے 2008 سے 2013 کے دوران 134 غیر ملکی دورے کئے جس پر مجموعی طوپر ایک ارب 42 کروڑ روپے سے زائد اخراجات قومی خزانے سے ادا کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ہمراہ 3ہزار 227 افراد وفود کے طور پر بیرون ملک دوروں پر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے بطوروزیراعظم 2013 سے 2017 کے دوران 92 غیر ملکی دورے کئے جس پر ایک ارب 83 کروڑ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2ہزار 352 افراد نے نواز شریف کے ہمراہ غیر ملکی دورے کئے۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم 19غیر ملکی دورے کئے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے دوروں پر 26 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ 214 افراد نے غیر ملکی دورے کئے۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کے غیرملکی دوروں سے قومی ایئر لائن کو ہونے والا نقصان شامل نہیں۔وفاقی وزیر شفقت محمود کے مطابق مندرجہ ذیل منصوبوں اور فیصلوں کی منظوری دی گئی۔قطری شہریوں کے لیے ویزہ پالیسی کی منظوری۔۔۔پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری۔۔۔۔گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری۔۔۔یونیورسٹی کے لے 50 ایکڑ اراضی سی ڈی اے سے متعلقہ وزارت منتقل کرنے کی منظوری۔۔۔۔۔چیئرمین پورسٹ قاسم اتھارٹی کی منظوری۔۔۔۔لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کو ورثہ ڈویژن سے منسلک کرنے کی منظوری

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website