counter easy hit

شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور؛سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس کی وجہ بھی بیان کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، نجم سیٹھی کے استعفیٰ اور نئے بورڈ سربراہ احسانی مانی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نجم سیٹھی نے اس عہدے پر میری تقرری کی تھی لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لئے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے بورڈ سربراہ نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ امور پر اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔