counter easy hit

شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار نے خود سے 22 برس کم عمر اہلیہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟ ناقابل یقین انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج اپنی 96ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو فیملی اور قریبی دوستوں کے لیے دعوت کا اہتمام کررہی ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر اداکار کی زندگی کی کچھ دلچسپ قصہ منظر عام پر آیا ہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو سال 1966 سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی ازدواجی زندگی بولی وڈ کے کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کے عروج پر سائرہ بانو کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے سے انکار بھی کیا تھا، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سائرہ ان سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔ تاہم یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جبکہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں۔ دلیپ کمار بولی وڈ کے پہلے سپر اسٹار ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے بولی وڈ میں آنے سے قبل اپنا نام یوسف خان سے تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھا تھا۔ اپنے کیریئر کے عروج پر وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 11 لاکھ معاوضے کا مطالبہ کرتے تھے، جو اس وقت بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی۔ دلیپ کمار وہ پہلے اداکار ہیں جنہیں 1954 میں فلم فیئر کے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے سال 1988 میں سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ بھی دیے جاچکے ہیں۔ خیال رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ چند سال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں وقتا بوقتا ہسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو نہ صرف سینے میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے، بلکہ انہیں کبھی کبھی سانس لینے میں دشواری کے سامنے سمیت گردوں میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں، انہیں ماضی میں بھی مختلف بار ہسپتال داخل کرایا جا چکا ہے۔