counter easy hit

پوری قوم آرام سے سوئے، افواج پاکستان اور اللہ پر یقین رکھے، پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد: محسنِ پاکستان ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے عرات گئے قوم کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم کے نام اپنے اہم ترین پیغام میں کہا کہ پوری قوم آرام سے سوئے، افواج پاکستان اور اللہ پر یقین رکھے، پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کی طرف کوئی بھی میل آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، ایٹمی طاقت بننے کے بعد تمام پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا پوری قوم کی دعائیں اور خون پسینہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے، عسکری، سیاسی قیادت بھارت کیخلاف اور ملک پاکستان کیلئے ایک پیج پر ہے، بھارت نے اگر آئندہ بھی کوئی جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا پاک فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا ہے، انشاء اللہ ہم موجودہ صورتحال میں سرخرو ہو کر نکلیں گے۔