counter easy hit

یہ وفاقی افسر کون تھا اور وہ خفیہ دستاویزات کیا تھیں؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے سینئر بیورو کریٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عرفان نواز میمن کے خلاف نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو فوٹیج کی اصل حقئیقت سامنے آ گئی،عرفان نواز میمن کا خواجہ سعد رفیق اور احد چیمہ سے کیا تعلق ہے اور کیا واقعی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نیب کی زیر حراست مسلم لیگ ن  vکے رہنما اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو کوئی خفیہ دستاویزات دینے گئے تھے ؟حقائق جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق’’بول نیوز‘‘ نے دو روز قبل ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عرفان نواز میمن کی احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق سے بغلگیر ہونے کی ویڈیو نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے سینیئر بیورو کریٹ عرفان نواز میمن حکومت کی احتساب پالیسی میں رکاوٹ بنتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور احد چیمہ کی مدد کرنے اور ان کے کیس کو کمزور کرنے کے لئے خفیہ کاغذات نیب کے ملزموں کے حوالے کرنے احتساب عدالت پہنچے اور خواجہ سعد رفیق سے سرگوشیاں کرتے رہے ۔اس حوالے سے جب تحقیقات کی گئیں تو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا کہ عرفان نواز میمن پنجاب کی بیورو کریسی کے ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے اور ہمیشہ اپنے آپ کو ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے دور رکھا ۔عرفان نواز میمن کی احتساب عدالت میں موجود ہونے اور ایک وکیل کو کاغذات حوالے کرنے کی کہانی کے پیچھے اصل وجہ حماد رندھاوا نامی شخص تھا جو عرفان نواز میمن کا سکول فیلو اور بچپن کا دوست ہے اور وہ اپنے اسی دوست سے ملنے احتساب عدالت گئے تھے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق حماد رندھاوا کے والد انتہائی ضعیف اور کچھ عرصہ سے سخت علیل ہیں،ماضی میں انہوں نے زمینوں کے کچھ کاغذات عرفان نواز میمن کے نام منتقل کئے ہوئے ہیں جن کا ریکارڈ ریونیو بورڈ میں بھی موجود ہے ،حماد رندھاوا نے عرفان نواز میمن سے درخواست کی تھی کہ وہ اُس کی مدد کریں اور اپنے نام منتقلی کے کاغذات جو اس کے والد نے کئے تھے ،اس کی کاپی انہیں دیں۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ عرفان نواز میمن اپنے دوست کی درخواست پر اسے کاغذات کی کاپی دینے احتساب عدالت پہنچے تو سعد رفیق سے ان کی سلام دعا ہوئی جس کی ویڈیو بنا کر اسے غلط رنگ میں پیش کیا گیا ۔دوسری طرف پنجاب بیورو کریسی میں اہم عہدے پر تعینات اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان نواز میمن کو کافی عرصہ سے بہت قریب سے جانتے ہیں ،عرفان نواز میمن کی پورے پنجاب میں شہرت ہے کہ وہ کسی لالچ اور دباؤ کے زیر اثر کوئی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کرتے،پنجاب کے ایک انتہائی ایماندار اور باصلاحیت آفیسر کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے ،میڈیا کو کوئی بھی خبر نشر یا شائع کرنے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کر لینی چاہئے ۔