counter easy hit

عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں کون تنگ کر رہا ہے اور کیوں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا میرا خان مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کیا کہ عامر بھائی اب تو پارٹی میں کوئی تنگ تو نہیں کرتا ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا میرا خان مجھ سے بہت پیار کرتا ہے بس میں اسے کبھی کبھی تنگ کرتا ہوں ، اب سمجھ گیا ہوں ۔واضح رہے کہ حکومت کے ابتدائی ایام نے عامر لیاقت نے پارٹی میں مخالفت پر کافی ڈھنڈوراپیٹا تھا ،وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کے پہلے دورہ کراچی کے دوران بھی عامر لیاقت نے اس وقت اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا تھا جب انہیں گورنر ہاوس کے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا جہاں وزیراعظم موجود تھے ۔تحریک انصاف کے ساتھ انکا سیاسی سفر بھی ایسے ہی اتار چڑھاو کا شکار رہا۔تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت جہاں انہوں نے آخری حد تک کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تو الیکشن سے کچھ عرصہ قبل ہی ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے خلاف نیا محاذ کھول دیا۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کپتان کے گرد موجود لوگ ان کو لے کر عمران خان کو بد ظن کر رہے ہیں۔