counter easy hit

دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کون ہیں ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

Who is the world's highest grossing actress? The name will surprise you

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔واضح رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہالی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برانڈز کا بھی حصہ رہی ہیں ۔اسکارلٹ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھیں۔ زیادہ کمائی کرنےوالی اداکاراؤں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ ’صوفیاور جرا‘ ہیں جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالرز رہیں۔ اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کما چکی ہیں۔واضح رہےہالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے جہاں فلمیں نہ صرف اربوں کا بزنس کرتی ہیں بلکہ یہاں کام کرنے والے فنکار بھی کروڑوں میں کماتے ہیں، تاہم مشہور شخصیات کی آمدنی کا دارومدار صرف فلموں پر نہیں ہوتا بلکہ ان میں مختلف اشتہارات اور مختلف برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اور خود کے بزنس کی آمدنی بھی شامل ہوتی ہے۔ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستارےفنکاروں کی آمدنی میں فلموں کے علاوہ مختلف اشتہارات اور برانڈز کی آمدنی بھی شامل ہوتی ہے ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے جہاں فلمیں نہ صرف اربوں کا بزنس کرتی ہیں بلکہ یہاں کام کرنے والے فنکار بھی کروڑوں میں کماتے ہیں، تاہم مشہور شخصیات کی آمدنی کا دارومدار صرف فلموں پر نہیں ہوتا بلکہ ان میں مختلف اشتہارات اور مختلف برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اور خود کے بزنس کی آمدنی بھی شامل ہوتی ہے۔ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی سپر اسٹار، سوشل میڈیا پرسنالٹی اورمیک اپ برانڈ ’’کائلی کاسمیٹکس‘‘ کی مالکن کائلی جینر نے دولت کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑدیاہے، کائلی جینر کی سالانہ آمدنی ایک بلین ڈالر ہے کائلی نے یہ دولت محض 21 سال کی عمر میں کمائی ہے اور فوربز کے مطابق وہ ایک بلین ڈالرز کمانے والی سب سے کم عمر سیلف میڈ خاتون ہیں۔امریکی ماڈل، اداکارہ، ٹاک شومیزبان اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر اوپراہ ونفرے کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہیں وہ سونا بن جاتا ہے۔ اوپراہ کا شمارامریکا کی افریقین امریکن دولت مند شخصیات میں ہوتا ہے جب کہ وہ پہلی سیاہ فام ارب پتی (بلینئر) خاتون ہیں۔ اوپراہ کی سالانہ آمدنی2.5 بلین مریکا کی مقبول ترین گلوکارہ، شاعرہ، اداکارہ، ہدایت کارہ، ریکارڈ پروڈیوسر اور ڈانسر بیونسے کی سالانہ آمدنی 355 ملین ڈالرز ہے۔ جہاں بیونسے سالانہ اربوں کماتی ہیں وہیں وہ اپنی دولت کو مہنگی چیزوں پر خرچ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ بیونسے کو ملٹی ملینئر ڈالر مینشن کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، جب کہ وہ مہنگے بیوٹی ٹریٹمنٹ اور شاہانہ چھٹیاں گزارنے پر بھی بے تحاشہ پیسے خرچ کرتی ہیں، اس کے علاوہ بیونسے بالی ووڈ کے سلمان خان کی طرح مہنگے تحائف دینے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ ہالی ووڈ سپراسٹار لیونارڈوڈی کیپریو کی سالانہ آمدنی 245 ملین ڈالرز ہے۔ لیونارڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز سٹ کام ’’گرووئنگ پین‘‘سے کیا تھا، انہیں 1993 میں ریلیز ہوئی ڈراما فلم’’وہاٹ ایٹنگ گلبرٹ گراف‘‘میں شاندار اداکاری کرنے پر آسکر کے لیے نامزد کیاگیا تھا، تاہم لیونارڈو کو دنیا بھر میں شہرت 1997 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے ملی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website