counter easy hit

تصویر میں نظر آنے والے پاکستان نیوی کے افسر کون ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا میں کیا کر دکھایا ؟پوری قوم کا سر فخر سے بلند

Who is the Pakistan Navy officer in the picture, and what did they do in Australia? The whole nation is proud.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج کسی طور کسی سے کم نہیں ہیں ، اس بات کا بخوبی اندازہ ہمیں تب ہوتا ہے جب پاکستان سے باہر ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں اور ان کی قابلیت کی تعریف کی جاتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی قابلیت اور ذہانت کے بل بوتے پر ملک بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کئی مقابلوں میں فتح حاصل کر کے ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا۔حال ہی میں ایک نیوی آفیس شاہ زیب اکرام نے بھی 65 ممالک کے کیڈٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کے کیڈٹ شاہ زیب اکرام نے آسٹریلین ڈیفنس فورسز اکیڈمی (اے ڈی ایف اے) میں 65 ممالک کے کیڈٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر نیوی آفیسر شاہ زیب اکرام کی تصویر شئیرکرتے ہوئے ان کی قابلیت کو سراہا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بی القوامی سطح پر ٹریننگ مقابلے میں پاکستان کے نیوی آفیسر کی پہلی پوزیشن ہمارے لیے باعث فخر ہے ، ہمیں اپنے جوانوں کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے اور ہماری دعا ہے کہ ہمارے جوان ایسے ہی اپنے ملک کا نام روشن کریں اور ملک کی حفاظت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں آسٹریلوی دارالحکومت میں 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں نیوی آفیسر شاہ زیب اکرام کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہماری ملکی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس دن ہمارے اندر ایک نئی روح پھونک جاتی ہے جس سے ہمارے اندر ایک جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے ملک و قوم کا نام ایک نئے انداز سے روشن کریں۔ ہم جیسے لوگ جو آسٹریلیا میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، اُن کو بیرون ملک مقیم افراد کو یہ بتانے کا موقع بھی ملتا ہے کہ پاکستان دراصل کیسا ملک ہے اور ہمارے بزرگوں نے کون سی قربانیاں دے کر اس ملک کو حاصل کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website