counter easy hit

شاہ رخ کے ساتھ سیلفی میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے؟ پتہ چل گیا

بالی ووڈ کنگ خان کے ساتھ سیلفی میں نظر آنے والی یہ لڑکی راتوں رات مشہور ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا نظر آ رہا ہے۔

who is the girl with Shah Rukh looking in the selfie? To know

who is the girl with Shah Rukh looking in the selfie? To know

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔ وہ جہاں جاتے ہیں لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان نے بھارتی شہر پونے کا دورہ کیا تو ہزاروں لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ان میں سے ہی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اور اس کی وجہ کنگ خان نہیں بلکہ مداحوں کے ہجوم میں نظر آنے والی ایک خوبرو لڑکی ہے۔ اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین دیوانے ہو گئے اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں پوچھنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہزاروں کے ہجوم میں کھڑی یہ لڑکی ماڈل لگتی ہے۔ کسی دل پھینک صارف نے لکھا کہ اس دوشیزہ نے میرے دل میں گھر کر لیا ہے، میں اس لڑکی کو ڈھونڈ کر اس سے شادی کروں گا۔

اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انڈین میڈیا نے اس لڑکی کو ڈھونڈنے کا مشکل فیصلہ کیا جس میں وہ آخر کار کامیاب ہو گئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس لڑکی کا نام صائمہ حسین ہے اور شعبہ فیشن ڈیزائننگ میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ 21 سالہ صائمہ حسین کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے اور اپنی تعلیم کی غرض سے پونے میں قیام پذیر ہے۔

صائمہ حسین کا انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہرت کے بارے میں اسے اپنے ایک دوست سے پتہ چلا۔ اس نے جب مجھ سے بات کی تو مجھے لگا کہ شاید وہ مذاق کر رہی ہے تاہم کچھ دیر بعد ہی مجھے سینکڑوں کالیں اور میسجز ملنا شروع ہو گئے۔ صائمہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شہرت اسے ایک خواب لگ رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website