counter easy hit

بالی ووڈ کا ’’جوکر‘‘ کون؟

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست  رنویر سنگھ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ’’جوکر‘‘ قرار دے دیا۔

Who is Bollywood's 'Joker'?

Who is Bollywood’s ‘Joker’?

رنویر سنگھ اپنی عجیب وغریب حرکتوں،فیشن اور چلبلے انداز کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی کے چرچے عام ہیں اور دونوں اکثر ایک دوسرے کو مذاق کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ رنویر ان دنوں جرمنی میں موجود ہیں جہاں سےانہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فٹبال اسٹیڈیم میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رنبیر کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو پر دیپیکا نے مذاقاً ’’جوکر‘‘ کا کمنٹ کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website