counter easy hit

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی کون کونسی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

Which predictions of Microsoft founder Bill Gates proved true?

واشنگٹن(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی بل گیٹس اپنی درست پیش گوئیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے بارے میں بل گیٹس کے اندازے بالکل درست ثابت ہوئے اور اب شواہد کا ایک خزانہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بل گیٹس کی حالیہ پیش گوئیاں بھی درست ثابت ہو سکتی ہیں۔بل گیٹس کے مطابق اگلے 10 سے 15 برس میں کیمیاوی یا حیاتیاتی دہشت گردی سے3 کروڑ 30 لاکھ لوگ ایک سال میں ہلاک ہو سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ادویات کی فراہمی بل گیٹس اور اُن کی فاونڈیشن کی اولین ترجیح ہے۔بل گیٹس کی پیش گوئی کے مطابق براعظم افریقہ 2030 تک خوراک کی ضروریات میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائے گا۔ ایسا کاشتکاری میں جدت طرازی کی وجہ سے ہوگا۔موبائل بینکنگ دنیا بھر کے غریبوں کی زندگیاں بدل دے گی۔ 2030 تک 2 ارب افراد موبائل بینکنگ سے فائدہ اٹھا پائیں گے۔2035 تک دنیا میں شاید ہی کوئی ملک غریب ہو۔ ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں ایجادات سے تقریباً سب ہی غریب ممالک متوسط درجے میں آجائیں گے۔2030 تک ماحول دوست توانائی میں بریک تھرو سے پوری دنیا کلین انرجی پر منتقل ہو جائے گی۔ جس سے لاکھوں غریب خاندانوں کی زندگیاں روشن ہو جائیں گی۔ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کے باعث لاتعداد نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ اگلے 20 برس میں صنعتوں اور فیکٹریوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ لے لیں گے۔2019 تک دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ 1980 کی دہائی میں دنیا بھر میں پولیو کے 400 سے زائد کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 2016 میں گر کر 37 ہو گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website